صاف پانی کرپشن ریفرنس،شہباز شریف کی بیٹی اورداماد کی جائیداد قرق

DmfjFD7XcAEvkSS


شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کی جائیداد قرق کرلی گئیں،لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب لاہورنے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی کی جائیداد قرقی کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رابعہ عمران اورعمران علی کےعلی اینڈ فاطمہ ڈویلپرزمیں ایک کروڑکےشئیرزہیں،علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ ،حدیبیہ انجینرنگ میں 2 لاکھ چار ہزارکے شیئرز ہیں،علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ ،حدیبیہ انجینرنگ میں 2 لاکھ چار ہزارکے شیئرز ہیں۔

دونوں کےشریف پولٹری میں 4 ہزار مالیت کے شئیرز ہیں، شریف پولٹری فارم میں رابعہ عمران کے 1 ہزار مالیت کے شئیرز قرق کئے گئے ہیں۔

رابعہ عمران اورعمران علی یوسف کے مدینہ فیڈزمیں ایک کروڑ75 لاکھ کے شیئرہیں، جبکہ رابعہ عمران 50 لاکھ مالیت کے شئیرز کی مالک ہیں،میسرز پروسیڈ فوڈ میں عمران علی اور رابعہ عمران کے 25 لاکھ مالیت کے شئیرز ہیں،علی ٹریڈ سینٹر اور علی ٹاور میں عمران علی اور رابعہ عمران متعدد دکانوں کے مالک ہیں۔

احتساب عدالت لاہور نے کیس کی کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کے پیش نہ ہونے پر انہیں 6 ماہ قبل اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان بھی گرفتار ہیں،نیب کی جانب سے دائر ریفرنس 250 سو سے زائد صفحات اور 9 جلدوں پر مشتمل ہے،ملزمان پر 345 ملین کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
 

Back
Top