
شین وارن کو کم تر باؤلر قرار دینے سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کی جانب سے آنجہانی شین وارن سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ میں شین وارن کو مرلی دھرن اور بھارتی اسپنرز سے بہتر بولر نہیں سمجھتا، مرلی دھرن اور بھارتی اسپنرز کا ریکارڈ شین وارن سے زیادہ بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شین وارن کا بھارت کے خلاف ریکارڈ دیکھیں تو انہوں نے صرف ایک بار 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، بھارتی کھلاڑی اسپنرز کو زیادہ اچھا کھیلتے ہیں، مرلی دھرن شین وارن کے مقابلے میں زیادہ کامیاب باؤلر ہیں، میں نے اپنی کتاب میں بھی شین وارن کو مرلی دھرن سے نچلے درجے پر رکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499772081793568773
سنیل گواسکر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناراض ہوگئے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ آنجہانی آسٹریلوی باؤلر سے متعلق ایسے گھٹیا بیان نہیں دیئے جانے چاہیے، ٹویٹر پر صارفین نے"ڈسگریس فل" کا ایک ٹرینڈ بھی چلادیا۔
ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ کیا سنیل گواسکر ایسا سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بھی کہہ سکتے ہیں جنہوں نے میگرا کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔
https://twitter.com/x/status/1499772386614575106
ایک اور صارف نے کہا کہ سنیل گواسکر ایک انڈر ریٹڈ انسان ہیں، پیڈ میڈیا نے انہیں ان کی صلاحیتوں سے زیادہ اٹھا رکھا ہے، وہ کوئی عظیم انسان نہیں ہیں لوگ انہیں ہمیشہ ایک خود غرض انسان کے طور پر یاد رکھیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1499772386614575106
ایک اور صارف نے کہا کہ سنیل گواسکر کی جانب سے یہ بہت بری گفتگو سامنے آئی ہے، ان کا شین وارن کو ایک عظیم باولر نہ کہنا شرمناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499956633404776450
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے سنیل گواسکر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1499773386557628416 https://twitter.com/x/status/1499915646179569664 https://twitter.com/x/status/1500176217252708356 https://twitter.com/x/status/1499780713335635970 https://twitter.com/x/status/1499999472159379457 https://twitter.com/x/status/1499996726622494722 https://twitter.com/x/status/1499946868578537472
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 2 روز قبل تھائی لینڈ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shanew11.jpg