
دنیا بھر میں کھیل دہشت گردی سے ہی متاثر ہورہے ہیں، وسیم اکرم
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ملک بھر میں غصے کی لہر دوڑی ہوئی ہے، کھلاڑی ہوں یا شائقین سب ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فیصلے پر برہم ہیں، اس بار سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلیںڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلنے پر تنقید کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز منسوخی کے فیصلے پر خوب کھری کھری سنائی،ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم مہاورہ شیئر کرتے ہوئے ساری صورتحال پر انگلیںڈ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے لکھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی ساری زندگی سے بہتر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1440106509191430148
سابق فاسٹ بولر یہیں نہ رکے،غیرملکی ٹیم کو آئینہ دکھادیا، کہا بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کو ہر ملک میں متاثر کررکھا ہے،وہ ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے جو اس سے مقابلے کے لیے تیار ہو،
جبکہ وقار یونس نے کہا کہ رونے دھونے یا مایوس ہونے سے بہتر ہے، ثابت کریں کہ ہم زندہ قوم ہیں، ملک کا وقار سب سے پہلے ہے اس لئے عزت کو ترجیح دینی چاہیے، ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو دنیا میں موجود ہر جگہ پاکستانی سپورٹ کریں ۔
https://twitter.com/x/status/1440132515134574593
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو منسوخ کردیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ ہماری کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی صحت ہماری اولین ترجیح ہے،اندازہ ہے کہ اس فیصلے سے پی سی بی کو شدید مایوسی ہوگی،جس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ مغربی بلاک اکٹھا ہوگیا ہے۔۔ اب آسٹریلیا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔۔ ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے۔۔ نیوزی لینڈ سے معاوضہ لے کر رہیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xS2PLbN/wasim.jpg