
پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ایک رانگ نمبر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلمان احمد اور شیر افضل مروت کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لفظی جنگ جاری ہے، سلمان احمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں شیر افضل مروت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت خرم روکھڑی کی طرح رانگ نمبر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1775197026612892091
انہوں نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، آپ کو سائیڈ لائن کرکے عمران خان نے درست فیصلہ کیا ہے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر عادل راجا اور حیدر مہدی دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1775585633366327352
سلمان احمد کی اس ٹویٹ پر شیر افضل مروت نے بھی جوابی وار کیا اور کہا کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، آپ ایسے متنازعہ بیان سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹے گی۔
https://twitter.com/x/status/1775251137945534716
شیر افضل مروت نے سلمان احمد کووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اپریل تک کا انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور ملے گا۔
https://twitter.com/x/status/1775877727297339540
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shih11ih113.jpg
Last edited by a moderator: