
پاکستان میں بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا، پروفیسر عقیل نے کہا کہ پورا سینہ کھولنے کی بجائے چھوٹا سا سوراخ کیا جاتا ہے اور اس میں کم سے کم خون کی ضرورت پڑتی ہے۔
لاہور کے شیخ زید اسپتال میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے دل کا آپریشن کیے گئے جو کہ کامیاب رہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی پروفیسر ڈاکٹر فیاض حیدر ہاشمی کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کیے۔
پروفیسرعقیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد معمول کی زندگی میں جلد واپسی ہو جاتی ہے اور پورا سینہ کھولنے کی بجائے چھوٹا سا سوراخ کیا جاتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عقیل نے مزید کہا کہ اس آپریشن کانشان بہت معمولی ساہوتاہے اور بغیرسینہ کھولےدل کےآپریشن میں کم سےکم خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ بہت جلد یہ نشان ختم بھی ہو جاتا ہے یا برائے نام رہ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی چلڈرن اسپتال لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ سامنے آیا تھا، جہاں چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری کی گئی تھی۔
اس کیس میں بصیر پور اوکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کاشف کے دونوں ہاتھ الگ ہو گئے تھے۔ چلڈرن اسپتال میں 12 گھنٹے کے طویل آپریشن سے بچے کے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/heart-sheikh-zayed-hs.jpg