
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خفیہ جیل ہائوس آف مرر میں 8 برس تک قید رہنے والے 40 سالہ بیرسٹر احمد بن قاسم نے خفیہ جیل میں گزارے گئے وقت کا احوال بتاتے ہوئے بہت سے انکشافات کیے ہیں
۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر احمد بن قاسم نے بتایا کہ انہیں ان کے والد اور رہنما جماعت اسلامی میر قاسم علی کی وجہ سے 8 برس پہلے اغوا کر لیا گیا تھا کیونکہ وہ اپنے والد کا کیس لڑ رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1824221465878949925
انہوں نے بتایا کہ مجھے اغوا کرنے کے بعد ہائوس آف مرر نامی خفیہ جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا جسے بنگلہ دیشی فوج کی زیرنگرانی چلایا جاتا ہے اور 4 دنوں بعد ہی میرے والد کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ ہائوس آف مرر میں کسی قیدی کی کسی بھی شخص سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، جیل میں مجھے 8 برسوں تک قید تنہائی میں رکھا گیا جہاں میں نے بغیر کھڑکی والے سیل میں ہتھکڑیوں میں بندھے ہاتھوں کیساتھ وقت گزارا۔
احمد بن قاسم کا کہنا تھا کہ ہائوس آف مرر کے گارڈز کو قیدیوں کو یہ بتانے کی بھی اجازت نہیں تھی کہ باہر کیا ہو رہا ہے؟ میں ایک دیندار مسلمان ہوں جسے قید کے دوران نماز کے اوقات جاننے سے بھی دور رکھا گیا نہ ہی مجھے یہ پتا چلنے دیا گیا کہ جیل میں کتنا وقت گزر چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خفیہ جیل میں ہر وقت موسیقی چلتی رہتی تھی اور مجھے اذان کی آواز سننے کی اجازت بھی نہیں ملتی تھی، جب بھی کبھی موسیقی بند ہوتی تو مجھے درد سے کراہتے ہوئے قیدیوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ مجھے محسوس ہوا کہ یہاں پر میں اکیلا قید نہیوں ہوں کیونکہ بہت سے لوگوں کے رونے، چیخنے اور کراہنے کی آوازیں سنتا رہتا تھا۔
احمد بن قاسم کا کہنا تھا کہ میرے والد کو پھانسی دیئے جانے کا مجھے 3 سال بعد جیلر سے معلوم ہوا جس نے غیرارادی طو رپر مجھے بتایا، 5 اگست 2024ء کو 8 سال بعد حسینہ واجد کے معزول ہونے کے بعد مجھے 6 اگست کو آزادی ملی۔ میری رہائی ملک کے نوجوانوں کے احتجاج کی وجہ سے ممکن ہوئی جس کے بعد میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 سال بعد آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہتھکڑیوں میں جب مجھے پہلی دفعہ ہائوس آف مرر سے باہر نکالا گیا تو میں نے پستول کی آواز سنی اور اپنی سانسیں روک لیں لیکن وہ مجھے ایک کار میں بٹھا کر ڈھاکہ کے مضافات میں زندہ اور آزاد پھینک گئے۔ میری اچانک سے رہائی کا باعث بننے والی قومی بغاوت بارے مجھے کوئی علم تھی تھا، 8 برس بعد مجھے پہلی دفعہ تازہ ہوا نصیب ہوئی حالانکہ مجھے لگتا تھا وہ مجھے مار ڈالیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16haseeemnajuskaias.png
Last edited by a moderator: