شہزاد اکبر کا ندیم افضل چن کی تنقید پر جوابی وار

2nannnsshhahzadabhahr.png

سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی جانب سے تنقیدی بیان پرردعمل دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق مرزا شہزاد اکبر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ندیم افضل چن ایک مطلبی اور موقع پرست انسان ہیں، انہوں نے پہلے آصف علی زرداری کو دغا دے کر جنرل فیض کی ایماء پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، خوب مزے کیے اور سارا دن اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کیس بنوانے کی کوششیں کیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ میرے انکار پہ ندیم افضل چن میرے خلاف ہوئے اور اب دوبارہ جنرل ندیم کی ایماءپر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی،ندیم افضل چن نیب کی گواہوں کی لسٹ میں بطور گواہ بھی شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1733560217642610881
خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے مجھے القادر ٹرسٹ میں بلایا تھا جیسے تمام کابینہ ارکان کو طلب کیا، میں نے نیب کو وہی سب بتایا جو کابینہ میں ہوا، میں اس وقت عمران خان سے کہتا تھا کہ شہزاد اکبر ایک فراڈ ہے اور یہ آپ کو مروائے گا، لوگ آج بولتے ہیں جب عمران خان اقتدار میں نہیں ہے، میں اس وقت عمران خان کے سامنے باتیں کرتا تھا جب وہ اقتدار میں تھے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ میرا نظریہ کبھی قیدیوں اور مظلوموں کے خلاف بات کرنے کا نہیں ہے، مجھے اگر کسی عدالت میں گواہی کیلئے بلایا جائے گا تو میں واضح کردوں کہ میں ہرگزگواہی نہیں دوں گا۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
good or bad, but Nadeem Afzal Chan is a self made politician from ordinary background whom Imran respected.....but who is this big, fat, ugly British Mirzai that was caught on video accepting brief case from Malik Riaz 🤬
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
پہلا بلیڈ کرتا ہے چَن
FRdxaVrWUAAEHQA

دوسرا بلیڈ کرتا ہے چُن
FiLOys0XkAITeXV

چیں چیں چیں چیں چن

FNJ_1RCX0AE65tG
 
Last edited:

Back
Top