
ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان) نے ادویات بنانے والی نجی کمپنی ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کرتے ہوئے 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق گمبیا میں پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر سیفٹی الرٹ جاری ہونے کے معاملے پر ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کر دیا۔
انتباہی مراسلہ شہریوں،ڈاکٹرز، فارمیسی، اسپتالوں کوجاری کیا گیا ہے کیونکہ ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ سے زائد تھی۔ ڈریپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈیوس فارما نے کف سیرپ گیمبیا کو درآمد کئے تھے، گیمبیا میڈیکل کنٹرول ایجنسی کی معلومات پر تحقیقات جاری ہیں۔
ڈریپ نے ڈیوس فارما کو 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ، ڈیوس فارما کو مشتبہ ادویات کے34بیچ اٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ملٹی وٹامن سیرپ کے10بیچ، زنک سیرپ 17بیچ ، اینٹی الرجک سیرپ کا1، امراض معدہ سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ ڈیوس فارما کو نزلہ زکام سیرپ کا ایک بیچ ، کھانسی سیرپ کابیچ ، اعصابی امراض کےسیرپ کا بیچ واپس اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈریپ نے ہدایت جاری کی ہے کہ فارمیسی، کیمسٹ مشتبہ ادویات کی ترسیل اور فروخت نہ کریں اور کیمسٹ سیرپ کےمشتبہ بیچ کی فروخت روکنےکیلئےاسٹاک چیک کریں۔
الرٹ کے مطابق فارمیسی اور کیمسٹ مشتبہ سیرپ کےبیچ کمپنی کوواپس بھجوائیں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ شہری مشتبہ ادویات کے 34 بیچزکے استعمال سے گریزکریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/coughaahaa.jpg