
شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم کرنے کے بعد شہری اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکیں گے: رپورٹ
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست سے قبل شہریوں کی سہولت کیلئے کیلئے ووٹ کے اندراج، اخراج ، کوائف کی درستگی یا منتقلی ووٹ کرانے کی تاریخ میں 7 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔ عوام اب 20 جولائی 2023ء تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کرا سکیں گے۔ اس سے پہلے 13 جولائی 2023ء آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنا ووٹ چیک کریں تاکہ قرمی فرضہ ادا کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر ووٹ کے اندراج، اخراج، کوائف کی درستگی اور ووٹ منتقلی کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ عوام اب 20 جولائی 2023ء تک اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج ، کوائف کی درستگی یا ووٹ منتقل کروا سکیں گے جس کے لیے انہیں فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرنا ہو گا۔
شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم کرنے کے بعد شہری اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکیں گے اور شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر شہری اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکیں گے۔ اگر کوئی شہری اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج، منتقلی یا کوائف میں خود درستگی کرنا چاہے تو ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے فارم ڈائون لوڈ کر کے پر کر کے ضلعی الیکشن کمشنر دفتر میں جمع کروائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کے اندراج اور ووٹ منتقل کرنے کیلئے فارم نمبر 21 استعمال کرنا ہو گا جبکہ کسی اعتراض یا ووٹ خارج کروانے کیلئے فارم نمبر 22 استعمال ہو گا۔ کوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 23 استعمال ہو گا جو شہری ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹ ڈالنے والے شہریوں کی رہنمائی کے لیے ویڈیو بھی ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1678341334401155073
الیکشن کمیشن کی ابتدائی انتخابی فہرست میں اب تک کل ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 582 ہے جس میں پنجاب سے 5 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار 95 ووٹرز، سندھ سے 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 558 ووٹرز، خیبرپختونخوا سے 15 لاکھ 75 ہزار 616 ووٹرز، بلوچستان سے 41 لاکھ 94 ہزار 311 جبکہ وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) سے 24 لاکھ 60 ہزار 804 اور اسلام آباد سے 7 لاکھ 30 ہزار 197 ووٹرز شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp-pakistan-one-vote-ee.jpg