
اسلام آباد کے ڈویژن بینچ نے شہریار آفریدی کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ثاقب بشیر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد و دیگر افسران پر فرد جرم عائد کرنے کا عبوری حکم چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
https://twitter.com/x/status/1707015562243571990
ثاقب بشیر کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے عبوری حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں جسٹس طارق محمود، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ سے ریلیف لینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابرستار کی عدالت میں توہین عدالت کی باقاعدہ کارروائی شروع کی جائےگی، عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر اور ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے خلاف توہین عدالت کا کیس جاری ہے۔
اس کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی کے خلاف توہین کا کیس سنیں گے، اس کیس میں آئی جی نے تحریری معذرت بھی کی تھی۔
دوسری جانب شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے جاری ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر ڈی سی اسلام آباد و دیگر پولیس افسران کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت پر ٹرائل کا آغاز کل سے شروع ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11dcisbsbishshafridi.png