
اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ۔۔اداکارہ نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر لاہور کے چار صحافیوں سمیت متعدد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروادیا۔اداکارہ نگار چوہدری بھی نامزد
مقدمہ اداکارہ شمائلہ عرف نرگس کی درخواست پر ایف آئی اےسائبر کرائمز سیل لاہور میں پیکا ایکٹ کی دفعات 20 ،21 اور 511 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک نامور اداکارہ ہیں مگر چند افراد نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، جس سے ان کی شہرت اور ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
https://twitter.com/x/status/1864322717517775152
مقدمہ میں خاتون صحافی زنیرا ماہم، لاہور پریس کلب کے سابق نائب صدر سلمان قریشی، صحافی شیراز نثار، بلال ظفر، شکیل زاہد، عاطف ملک اور جواد شاہ سمیت مریم علی، اداکارہ نگار چوہدری، عابد عثمانی اور مہرین سبطین کو نامزد کیا گیا ہے۔
نرگس نے موقف اختیار کیا میں نے یکم نومبر کو اپنے شوہر کی جانب سے تشدد پر مقدمہ درج کروایا، جس کے بعد انکے خلاف بعض صحافیوں اور یوٹیوبرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی گئی ۔
مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ ان افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں نشے کا عادی قرار دینے سمیت کئی سنگین الزام لگائے ہیں اور بغیر کسی ثبوت کے ان پر ہونے والے تشدد کو بھی جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
نرگس کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد نے فعال انداز میں میرے خلاف جھوٹی، گمراہ کن اور ساکھ کو متاثر کرنے والی خبریں چلائیں، لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر نرگس نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naiah11.jpg