
معاون خصوصی شہباز گل نے ڈان نیوز سے منسلک صحافی عباس ناصر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بغض، نفرت اور ظرف کا علاج کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق کرنل پروین سواہنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پاکستان کی قسمت پر رشک کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اس حوالے سے خوش قمست ہے کہ ان کے پاس ایک تعلیم یافتہ، متوازن اور پُرجوش وزیراعظم ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1497839601368588297
اس ٹوئٹ پر پروین سواہنی کے اس خیال کا مذاق اڑاتے ہوئے عباس ناصر نے Lol لکھا جو کہ سوشل میڈیا کی زبان میں کسی ہنسی والی بات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی وہ پروین سوہنی کی بات کا مذاق اڑاتے ہوئے اس سے غیر متفق ہیں اس لیے ان کی ہنسی چھوٹ رہی ہے۔
عباس ناصر کے اس رویے پر معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی بات ہو رہی ہے، پاکستان کے وزیراعظم کی، آپ کے میرے ہم سب کے پاکستان کے وزیراعظم کی۔
https://twitter.com/x/status/1498038535915515911
انہوں نے سوال اٹھا کہ پاکستان کی تعریف آپ سے برداشت نہ ہونا کچھ سمجھ سے باہر نہیں؟ اس کے ساتھ ہی شہباز گل نے عباس ناصر کو مشورہ دیا کہ کوئی علاج کروا لیں اس بغض نفرت اور ظرف کا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abbai11h1.jpg
Last edited: