
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی میں انوکھا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق 14 کنال کی زمین کی قیمت محض 35 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 14 کنال اراضی کی قیمت 35 ہزار روپے ہے، میں تو اس زمین کیلئے 70ہزار روپے دینے کیلئے تیار ہوں وہ یہ اراضی مجھے دیدیں۔
https://twitter.com/x/status/1744640713718202677
سینئر صحافی صدیق جان نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مری، قصور اور شیخوپورہ میں زمینیں اتنی سستی ہیں؟ کسی نے بتایا نہیں، 35ہزار روپے میں 14 کنال کی اراضی؟ کوئی ہمیں بھی اتنے پیسوں میں اتنی زمین لے دے۔
https://twitter.com/x/status/1744665243891257763
پی ٹی آئی رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ نواز شریف نے گزشتہ تین سال8ہزار 500 روپے ٹیکس جمع کروایا، جبکہ شہباز شریف بےروزگار ہیں، کاغذات نامزدگی کے مطابق اتنے مسکین بھائی پورےپاکستان میں نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1744509095477157949
صحافی شاہد حسین نےکراچی سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے والے بیرسٹر مسعود خان مندوخیل کا بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے مطابق شہباز شریف کوئی کاروبار نہیں کرتے جبکہ اسمبلی سے تنخواہ و دیگر مراعات بھی نہیں لیتے، اگر واقعی ایسا ہے تو پھر وہ کھاتے کیسے ہیں؟پوری مشینری اور پوری سرکار اس لاڈلے کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1744258125618696645