
معروف صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے لیکن اگر کسی وجہ سے شہباز شریف عہدے کے امیدوار نہیں ہو پاتے تو شاہد خاقان عباسی شریف فیملی سے باہر کے امیدوار ہوں گے، مریم نواز وزارت عظمیٰ کے عہدے کی امیدوار نہیں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے قریبی رابطہ رکھنے والے ن لیگ کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے کی امیدوار نہیں ہیں۔
انصار عباسی کے مطابق شریف فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کی صورت میں اگر خاندان سے کسی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کرنا ہے تو وہ شہباز شریف ہوں گے اور شریف فیملی کے باہر سے اگر کوئی اولین چوائس ہے تو وہ شاہد خاقان عباسی ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کیلئے قابل قبول بھی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف شہباز شریف کی نامزدگی کے حق میں ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ مریم کے پاس ابھی وقت ہے اس لئے وہ انتظار کر سکتی ہیں لیکن بالواسطہ پیغامات کے ذریعے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شہباز شریف قابلِ قبول نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ شہباز شریف 2023 کے عام انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے
محمد زبیر نے ایک پروگرام میں شاہد خاقان عباسی کے دعوے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مریم نواز پر کیسز کمزور ہیں اور مریم نواز کی بریت کے چانسز ہیں ، ایسی صورت میں مریم نواز امیدوار ہوسکتی ہیں۔جس سے تنازع کھڑا ہوگیا
اسکے اگلے ہی روز خواجہ آصف نے شہبازشریف کا نام لیکر ڈیمیج کنٹرول کرنیکی کوشش کی۔
انکا کہنا تھا کہ آج کے دن میں شاہد خاقان عباسی کے بیان کی توثیق کروں گاکیونکہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں وہی آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی ہوں گے، شاہد خاقان عباسی کا بیان بالکل واضح ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbaz-maryam-nawaz11.jpg