
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دو ہفتے قبل استعفیٰ دینے والے تھے، ان کی حکومت صبح بھی ختم ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر اے آروائی نیوز کے پروگرام"خبر" میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی یا باقی حکومتی اتحادی اپنا ہاتھ ہٹالیں تو یہ حکومت صبح بھی ختم ہوسکتی ہے، اس وقت بہت ساری چیزیں ن لیگ کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جو بات کی ہے اس کو سامنے رکھ کر دیکھیں تو سب کچھ سمجھ آجائے گا، رجیم چینج کے بعد سے پاکستان دن بدن نیچے جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1831027712485646488
عامر ڈوگر نے 9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کب تک عوام کو اس واقعہ کا نام لے کر بیوقوف بناتے رہیں گے، اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتے؟ سارا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا، کمیشن بنوالیں تو قوم کو بھی سب کچھ پتا چل جائے گا، اگر ہم ذمہ دار ہیں تو ہمیں سزائیں دیں، ڈیڑھ سال ہوگیا ہے سینکڑوں ایسے بے گناہ ہیں جو آج بھی جیل میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1831376214407389655
انہوں نے کہا کہ ہمیں بیساکھیوں والی حکومت اور فارم 47 نہیں چاہیے تھا، اگر الیکشن ٹریبونلز کو کام کرنے دیا جائے تو یہ حکومت خود ہی گر جائے گی،عجیب منطق ہے کہ جماعت اسلامی کو دھرنے کی اجازت مل جاتی ہے مگر ہمیں جلسے کی نہیں ملتی، اگر ہمیں 8 ستمبر کو جلسہ دیں تو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مہنگائی میں کمی نہیں آئی بلکہ عوام کی قوت خرید میں کمی آگئی ہے، اگر مہنگائی کی شرح میں واقعی کمی آئی ہے تو اس کا فائدہ عوام کو بھی ملنا چاہیے، آپ عوام سے پوچھیں کہ مہنگائی میں کتنی کمی آئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9amiridahshgdghd.png