
شہبازگل کے بیانات کو ہوا دینے والی ،سخت بیانات دینے اور سخت سزا کا مطالبہ کرنیوالی صحافی غریدہ فاروقی کا شہبازگل کا تماشہ بند کرنے کا مطالبہ
اپنے ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ شہبازگِل تماشےکواب ختم ہوناچاہئے؛ قانون اپناراستہ لے؛ اس معاملےپرمزیدسیاست بازی ختم ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگِل پاکستان کا قومی مسئلہ نہیں؛ ملک میں سیلاب سےلوگوں پرآفت آئی ہوئی ہے کوئی اُنکاپُرسانِ حال نہیں؛اس ماہ بجلی کے بل سےلوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں؛ لوڈشیڈنگ بدستور؛ مہنگائی آفت
https://twitter.com/x/status/1561639120555876353
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ غریب کابُراحال ہوگیاہے؛کوئی سننےوالانہیں؛پوری کی پوری حکومت بھی شہبازگل تماشےمیں لگی ہوئی ہے؛حکومت کاکام عوامی ریلیف کاہےسیاسی تماشوں پروقت ضائع کرنیکانہیں۔
https://twitter.com/x/status/1561639903997444098
غریدہ فاروقی نے اپیل کی کہ برائےمہربانی حکومت اپناکام کرےوقت ضائع نہ کرےاورعوام کیطرف توجہ دے۔شہبازگل تماشہ ختم ہوناچاہیے/قانون کواپناکام کرنےدیاجائے۔
واضح رہے کہ غریدہ فاروقی کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو شہبازگل کی سخت سزا کا مطالبہ کررہی تھی ۔۔ کچھ روز قبل انہوں نے شہبازگل کا کورٹ مارشل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahb112i11.jpg