
تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی دھاندلی کے تمام ہتھکنڈے اپنائے گئے پولیس کو استعمال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے تو 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دیا ہمارےپولنگ ایجنٹس کو باہر رکھا گیا اندر نہیں جانے دیا گیا لوگوں کے حلقے تبدیل کیے گئے جان بوجھ کرووٹ کاسٹ سے روکا گیا۔
اپنی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ جان کر مجھے ایسے حوالات میں رکھا گیا جہاں انتہائی گندگی تھی میرے لیے پہلا آدھا گھنٹا بہت مشکل تھا کیونکہ کبھی ایسی جگہ پر نہیں رہا تھا۔ وہاں گندگی کیڑے اور تھوک موجود تھا، جہاں بیٹھا بھی نہیں جا سکتا تھا۔
انہوں نے کہا مجھے حوالات میں رکھنے کے بعد کیمرا بھی لگایا گیا تاکہ نظر رکھی جا سکے حوالات میں کئی روز پرانا کھانا بھی پڑا ہوا تھا جان بوجھ کرتنگ کیاگیا۔ مجھے پیاس لگی کوئی پانی نہیں دے سکتا تھا مگر یہ سوچ کر صبر کیا کہ عمران خان 70سال کی عمر میں صبر کر سکتا ہے تو میں کیوں نہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ آج حکومت کو کوئی میڈیا مینیج کر کے دے رہا ہے تو ہمارے دور میں کہا جاتا تھا کہ میڈیا آزاد ہے آپ اپنے تعلقات ٹھیک کریں تو یہ سب کچھ اس وقت کیوں نہیں کیا جا سکتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shab111i.jpg