
پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ شہباز شریف اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1513511704600190978
شاہد آفریدی نے عمران خان کا نام لیے بغیر اپنی دوسری ٹویٹ میں سابق حکومت کے خاتمے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ الزامات تراشی سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
بوم بوم آفریدی نے کہا کہ انہیں رہنما اصولوں پر میزان لگتا ہے اور انہیں اصولوں کو قائم کرنے والے کردار امر ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513558876049874949
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں سابق اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار میاں شہباز شریف نےاعتماد کا ووٹ لیا جس کے بعد وہ ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف پر 174 ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ان کے مخالف تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اپنی جماعت کی جانب سے انتخاب کے بائیکاٹ کے باعث کوئی ووٹ نہ لے سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h1211.jpg