
ملکی سیاست میں ہلچل ہی ہلچل ہے ، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں،ایسے میں شہبازشریف کیخلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے ڈائریکٹر کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان شہبازشریف، حمزہ شہباز، جہانگیرترین سمیت اہم کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے،ڈاکٹر رضوان کی چھٹی کا11 اپریل سے آغاز ہوگا،ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کوڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی چھٹی کا11اپریل سے آغاز ہو گا،رواں سال فروری میں شوگراسکینڈل سے متعلق تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہم افسران کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان بھی تبادلوں سے لاعلم تھے،افسران کے تبادلوں پر چند وفاقی وزرا نے تشویش کا اظہار کیا تھا، تبادلوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا۔
اس خبر پر صحافیوں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے
https://twitter.com/x/status/1512703185286094848
https://twitter.com/x/status/1512702820813664256
https://twitter.com/x/status/1512703592309923843