شکارپور میں ڈاکوؤں کا 7 افراد کا اغوا، پولیس ملزمان کے تعاقب میں روانہ

screenshot_1746970192837.png


شکارپور کے علاقے چک میں ڈاکوؤں نے ایک 4 سالہ بچے سمیت 7 افراد کو اغوا کر لیا، جس کے بعد پولیس فوراً ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہو گئی۔


ڈان نیوز کے مطابق، شکارپور کے چک علاقے کے سکھیو ملک سے ڈاکوؤں نے سات افراد کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 سالہ سلیمان ملک، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد، احسان اور عبدالمجید شامل ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی یہ واردات بچل بھیو تھانے کی حدود میں کی گئی ہے، اور اس کا مقصد پولیس آپریشن کو روکنا تھا۔


مغویوں کے لواحقین نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لیے اپنے آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔
 

Back
Top