
مفتاح اسماعيل نے کہا کہ شوکت ترين کے دعووں پرہنسی آتی ہے، انہوں نے کہا سابق وزیر خزانہ کہہ رہے ہین وہ سبسڈی کیلئے پیسے چھوڑ کر گئے تھے بتائیں کہاں ہیں وہ پیسے؟ اس طرح بہتان بازی نہ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان ميں ايندھن،کوئلےکی کمی کی وجہ عمران خان ہيں۔ عمران خان نے سيمنٹ کے 16 لائسنس بيچے لیکن شہبازشريف نے10سال ميں ايک سيمنٹ کمپنی کو بھی لائسنس نہيں ديا کیون کہ دو سے زيادہ سيمنٹ کمپنيز کو لائسنس ديے ہی نہیں جاسکتے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے کراچی سے دوحا روانگی سے قبل مفتاح اسماعيل نے کہا عمران خان کے گزشتہ دھرنے نے ملک کو نقصان پہنچايا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے پہلےآئی ایم ایف کو پتہ تھا کہ تحریک انصاف کا دھرنا ہونا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528615569410379776
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعيل نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے2دن میں معاہدہ طے کرکےآؤں گا اور دوحہ سےانشا اللہ مثبت خبر آئے گی۔۔ عمران خان نے جو قرضہ ليا وہ ادا کرنے کيلئے آئی ايم ايف سے بات کر رہے ہيں۔ عمران خان نے 60 لاکھ لوگوں کو بےروزگار کردیا اب وہ دھرنا دھرنا کھيل کر سياست چمکا رہے ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پربوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جومعاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے بڑھانے پڑیں گے۔اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں اضافہ کرنا پڑسکتا ہے۔
عمران خان اورشوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے۔ ہرجگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔ عمران خان کے 21 ارب ڈالراگلے سال واپس کرنا ہیں۔ عمران خان ہردورمیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mifffffta-ismail-aaa.jpg