شمالی وزیرستان:ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، غیر ملکی بھی سوار تھے

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
28150224aec321d.webp


شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، واقعے میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکے اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، جس کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Source
 

Back
Top