شفقت محمود کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کااعلان کرنا مہنگا پڑ گیا

4shahfqattqtmehmoodonshs.png

شفقت محمود کا قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا اعلان، سوشل میڈیا صارفین نے اہم سوالات اٹھادیئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، شفقت محمود کی جانب اچانک منظر عام پر آکریہ اعلان کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اہم سوالات اٹھادیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے خاموش پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے آج ایکس (ٹویٹر) پر ایک بیان جاری کیاجس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے این اے128 اور پی پی 170 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، میں اپنے حلقے کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دو بار مجھے منتخب کرکے قومی اسمبلی بھیجا۔

https://twitter.com/x/status/1738778097024167961
شفقت محمود کی اس ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے اہم سوالات اٹھائے، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے شفقت محمود کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سےآپ کا کوئی ٹویٹ نہیں آیا، پارٹی پر مظالم پر بھی آپ کا کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا فیصلہ درست ہے، کیونکہ آپ کے ہوتے ہوئے کسی اور کو وزیراعلی بنانے کا حق نہیں بنتا۔

https://twitter.com/x/status/1738878259784204407
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان بلوچ نے شفقت محمود کو بے شرم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ذکر بھول گئے جن کی بدولت انتخابات جیتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1738864412612599927
صحافی واینکر پرسن صبیح کاظمی نے کہا کہ یہ ووٹ صرف عمران خان کے تھے اور انہی کے رہیں گے، شفقت محمود تو اب فارغ ہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1738870215306584315
عدیل اظہر نے کہا کہ شفقت محمود ان تمام مشکلات سے کیسے بچ گئے جن کا سامنا پنجاب میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو ہے، کیا یہ بھی؟؟؟

https://twitter.com/x/status/1738829656294649904
سیٹھ عبداللہ نے کہا کہ شفقت محمود کو کوئی نہیں جانتا،این اے 128 کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا تھا اور آئندہ بھی انہیں ہی ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کے ووٹرز امیدواروں کو ووٹ نہیں دیتے بلکہ صرف اور صرف عمران نیازی کو فون کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1738877301784228345
صحافی عابد عندلیب نے کہا کہ شفقت محمود پی ٹی آئی کے واحد امیدوار ہیں جن کے نا کاغذ چھینے گئے اور نا ہی ان کے تجویز کنندہ گرفتار ہوئے، اس کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1738889557867970578
 

Back
Top