
شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی اوردنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مشہور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان کرنے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے عبور کیا، لیگ کے دوران شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس اعزاز پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹر شیئر کیا اور کہا کہ الحمداللہ ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaob111h.jpg