
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر شزا اور فضا کا بہت تذکرہ ہے اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ میمز شئیر کررہے ہیں۔
شیزا اور فضا دراصل 2020 میں اے پلس پر نشر ہونے والے ڈرامے "حقیقت" کے کردار ہیں جن کا ایک کلپ اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
اس ڈرامے کے ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو منہ دکھائی کا تحفہ دیتا ہے اور دلہن کی خوبصورتی کی تعریف کرتا ہے۔ جب دولہا دلہن کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ’ایک بات بتاؤ فضہ۔۔۔‘جس کے بعد دلہن نے جھٹک کر اپنا ہاتھ چھڑوا لیا اور جواب دیا کہ ’میں فضہ نہیں بلکہ شزا ہوں‘۔
https://twitter.com/x/status/1489529977842380807
دراصل اس ڈرامے میں شزا اور فضا 2 جڑواں بہنیں ہیں جو ہمشکل ہونے کا مختلف مواقعوں پر فائدہ اٹھاتی ہیں اور انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ دونوں جڑواں بہنوں شزا اور فضا کی شادی ان کے ماں باپ دو بھائیوں سے طے کردی تھی لیکن ارینج میرج ہونے کی وجہ سے لڑکے کے ماں باپ نے بڑے فخر سے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے ان کے فیصلے کو بغیر کسی سوال اور مطالبے کے مان لیں گے لہٰذا انھوں نے لڑکیوں کے تصویر نہیں مانگی۔
اس ڈرامے کا ایک اور کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں فضاء کہتی ہے کہ میں مرنے جارہی ہوں، اس پر شیزا کہتی ہے کہ زندگی ختم نہیں ہوجاتی جو تم مرنے جارہی ہو، اس پر فضا کہتی ہے کہ میری زندگی تو ختم ہوگئی ہے، زندہ رہوں یا مرجاؤں۔
https://twitter.com/x/status/1489152610107990017
جس پر شیزا اسے سمجھاتی ہے کہ جو بھی ہوا انجانے میں ہوا، اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں تھا۔۔ شیزا مزید کہتی ہے کہ تم رونا بند کرو تو میں کچھ بتاؤں، میں تمہارے مسئلے کا حل بتانے آئی تھی۔
آگے چل کر شیزا بتاتی ہے کہ بابا کی خالدانکل سے بات ہوئی تھی انہوں نے کسی مفتی صاحب سے مشورہ کیا ہے، انہوں نے حل بتایا ہے کہ زین تمہیں طلاق دیدے گا اور تمہاری عدت ختم ہونے کے بعد تمہارا نکاح فراز کیساتھ کردیا جائے گا۔
اس پر فضا پوچھتی ہے کہ فراز کا نکاح تو تم سے ہوا ہے جس پر شیزا کہتی ہے کہ وہ مجھے طلاق دیدےگا، جب میری عدت ختم ہوجائے گی اور عدت کے بعد میرا نکاح زین سے کردیا جائے گا۔
یہ کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین کو نیا موضوع مل گیا اور وہ دلچسپ میمز شئیر کرتے رہے، سوشل میڈیا صارفین کبھی کسی کو شیزا اور فضا بناتے رہے تو کبھی کلپس شئیر کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1489180818455117826 https://twitter.com/x/status/1489305267812683776 https://twitter.com/x/status/1489227139887030278
بعض سوشل میڈیا صارفین نے میمز شئیر کرنے اوردلچسپ تبصروں کیلئے بالی وڈ کا تڑکہ بھی لگایا اور ایسے مختلف کلپس شئیر کرتے رہے جن میں دلچسپ جڑواں کردار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1489189920161865729 https://twitter.com/x/status/1489193339366752257
بعض سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان میں ارینج میریج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ارینج میرج ہو گی تو پھر ایسا ہی ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1488999985471537158 https://twitter.com/x/status/1489216924152119303
شیزا اور فضاء کے معاملے پر پاکستانی اور غیرملکی کرکٹرز بھی محفوظ نہ رہے اور سوشل میڈیا صارفین نے انکی مختلف تصاویر، بیانات اور کلپس کے ذریعے دلچسپ میمز شئیر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1489206305806073860 https://twitter.com/x/status/1489263842232205316 https://twitter.com/x/status/1489175246745882626 https://twitter.com/x/status/1489181043106144260 https://twitter.com/x/status/833965952626782208
بعض سوشل میڈیا صارفین کےنزدیک اس کہانی میں بھی ایک پھپھو کی سازش نکلی۔ لڑکوں کی پھپھو جو اپنی بیٹی کی شادی ان میں سے ایک بھتیجے کے ساتھ کرنا چاہتی تھی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ان لڑکیوں کے کمرے تبدیل کر دیے اور اس طرح فضّہ شزّا کے شوہر کے پاس چلی گئی اور شزّا فضّہ کے شوہر کے پاس۔
سوشل میڈیا صارفین پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کی ایک تصویر شئیر کرکے اسے پھوپھو کی سازش قرار دیتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1489243263680716800
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shiza-fiza1.jpg
Last edited: