
نیو ایئر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مری کا رخ کرنے والے 20 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جس پر بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سماء کے پروگرام میں علی نواز اعوان نے سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرتےہوئے کہا کہ شریف خاندان کو اپنے محل کے دروازے متاثرین کیلئے کھولنے چاہییں تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ اس معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں اور پنجاب حکومت نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں حکومتی غفلت کو تسلیم کیا اور کہا کہ چونکہ اس واقعہ میں مقامی انتظامیہ ذمہ دار ہے اس لیے حکومت پر ہی یہ ذمہ داری آتی ہے کیونکہ یہ سب صوبائی حکومت کے نیچے آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر دیگر شرکا نے کہا کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے اس طرح تو آپ جس بھی جگہ حکومتی غفلت سامنے آئے گی اس جگہ کو ضلع کا درجہ دے کر الگ کر کے اپنی جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت کے ہاتھ میں جو ہے وہ کر رہی ہے مگر شریف خاندان کو بھی تو چاہیے تھا کہ مری میں موجود اپنے محلات جہاں گولڈ پلیٹڈ ٹوٹیاں لگی ہیں ان کو عام عوام اور متاثرین کیلئے کھول دیتے۔
اس پر جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجائے اس کے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے آپ سیاست کر رہے ہیں مجھے بتائیں کہ کلڈنہ سے باڑیاں تک جتنے کلومیٹر دور تک لوگ پھنسے تھے اس علاقے میں کہاں شریف خاندان کے گھر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1480240704886558720
لیگی رہنما نے کہا کہ علی نواز اعوان کو ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے کیونکہ وہ صرف اس مسئلے کو سیاست کی نظر کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب حکومتی ذمہ دار سو رہے تھے اور وہ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ اگر آپ کچھ کر نہیں سکتے تو کم ازکم لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ali-awan1121.jpg