
شہبازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف بننے والے منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں نامزد ملزم مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ قریبی رشتہ دار نے انتقال کی تصدیق کر دی۔
نجی چینل سماء نیوز کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان کے دست راس اور فرنٹ مین مقصود چپڑاسی جن کے نام پر اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز موجود ہیں وہ بیرون ملک میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ٹرانزیکشنز میں نام آنے پر شریف خاندان کے کیسز میں شامل تفتیش تھے۔
مقصود چپڑاسی سے متعلق سابق حکومت کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے نام پر اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ تاہم اب مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1534796233998475264
جب کہ ن لیگ کا اس حوالے سے موقف رہا ہے کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل داد بھی انتقال کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1534800481838563328
Last edited by a moderator: