
بی آر ٹی پشاور کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے گولڈ اسٹینڈرڈ ٹرانسپورٹ کا ایوارڈ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا واسٹریٹیجی اظہر مشوانی نے معروف شاعر انورمسعود کے بیٹے صحافی عمارمسعود کی ماضی میں کئی تنقید پر انہیں جواب دے دیا۔
سیاسی تجزیہ کار اور صحافی عمار مسعود نے مارچ2019 میں ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ "بس یاد رکھیں جو لوگ پشاور میٹرو بنا رہے ہیں، وہی لوگ نیا پاکستان بھی بنا رہے ہیں۔ آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔"
https://twitter.com/x/status/1494320201546055681
اس ٹوئٹ کے آخر پر منقول لکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ الفاظ ان کے اپنے نہیں تھے جس کے جواب میں وسیم عباسی بھی جواب دیتے ہیں۔
وسیم عباسی نے لکھا کہ "اف اس ٹوئٹ کے بعد آپ کو قلم توڑ دینا چاہیے، کمال کا ابلاغ ہے۔"
اب چونکہ بی آرٹی پشاور کے اسٹیٹ آف دی آرٹ انفرااسٹرکچر اور اس سے ملنے والی سفری سہولت کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کی روئے رواں کمیٹی کو گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ دیا ہے جس پر اظہر مشوانی نے اس منصوبے پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ شرم ان کو پھر بھی نہیں آئے گی۔
https://twitter.com/x/status/1494320201546055681
اچھا وسیم صاحب سے مزیدار غلطی ہوئی ہے عمار بھائی نے لکھا ہوا ہے منقول مگر پھر قلم تڑوانے پہ مصر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1494322420487897094
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahzh1h2111.jpg