
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے پی ٹی آئی اراکین کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں، ہمیں تو شبہ ہے کہ ہماری تنخواہیں کہیں حکومتی اراکین نا کھاگئے ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور مستعفیٰ پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے تنخواہوں کی وصولی کے حکومتی دعوے پر ردعمل دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مستعفیٰ اراکین کی جانب سے تنخواہوں کی وصولی کا دعوہ کرکے حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، اپریل کے بعد سے ہماری جماعت کے کسی رکن نے اپنی تنخواہ وصول نہیں کی ،اس دعوے کے بعد شبہ پیدا ہوگیا ہے کہ کہیں حکومتی اراکین خود ہمارے نام پر تنخواہیں نکال کر کھا نا گئےہوں۔
اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان17 دسمبر کو اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اعلان کریں گے، اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ 17 دسمبر بھی ہوسکتی ہے اور 23 دسمبر بھی، جب اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی تو 70 فیصد ملک انتخابات کی طرف چلا جائے گا تاہم الیکشن کمیشن اس وقت ن لیگ کا ذیلی بن چکا ہے،پرویز الہیٰ کے پاس نمبرز پورے ہیں گورنر پنجاب ایسے ہی "بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ" بن رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ صدر مملکت نے نیک نیتی سے مذاکرات کی کوشش کی مگر انہیں مایوسی ہوئی، حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ہے، یہ اپنے کیسز ختم کروانے تک انتخابات نہیں کروائیں گے، یہ عوام پر بھروسہ بھی نہیں کرنا چاہتے، اگر آئندہ انتخابات میں گڑبڑ کی کوشش کی تو ملک میں افراتفری پھیلےگی، جب سیاست میں مداخلت ختم ہوگی تو سب کو خود ہی پتا چل جائے گا، امید ہے تمام ریاستی ادارے ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawadhhai11.jpg