
نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق بھارتی عالم دین مولانا شہاب الدین رضوی نے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو کسی مدرسے سے تعلیم دلاتے کو حالات مختلف ہوتے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان ان دنوں منشیات کیس میں ممبئی کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ اس کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بھارت میں یہ موضوع سیاسی رنگ اختیار کرگیا ہے اور ہر شعبہ ہائے زنگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس پر رائے زنی کی ہے۔
اب ایک بھارتی عالم دین مولانا شہاب الدین رضوی نے بھی آریان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان بیٹے کو مدرسے میں پڑھاتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا کیونکہ اسلام میں ہر قسم کے نشے کی ممانعت ہے۔
آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری اور بھارتی عالم مولانا شہاب الدین رضوی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری کے لوگ اسلامی احکامات سے لاعلم ہیں، نشے کے حرام ہونے سے متعلق مدرسے میں پڑھایا اور سمجھایا بھی جاتا ہے۔ اسلام کہتا ہے کہ اگر بچہ غلط صحبت میں پڑجائے تو اسے والدین پیار سے سمجھا کر صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر شاہ رخ خود مدرسے میں پڑھے ہوتے تو انہیں اس کا احساس ہوتا۔ شاہ رخ خان کو مدرسہ نہیں ملا تھا تو گھر کے قریب ہی مسجد کے امام سے رائے لے لیتے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/VYDn55F/sharukh.jpg