شاہ رخ جتوئی کی جیل سے باہر عیاشیاں، صحافیوں اور سوشل میڈیاصارفین کے تبصرے

shakhu111.jpg


شاہزیب خان قتل کیس کا مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کراچی کے بجائے گزری میں واقع ایک نجی اسپتال کی بالائی منزل پر کئی ماہ سے شاہانہ زندگی بسر کرتا رہا ۔

ملزم کئی ماہ سے جیل کے بجائے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رہ رہا تھا اور اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا تھا۔ ملزم کو محکمہ داخلہ سندھ کےحکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیات کا ہاتھ ہے۔ عدالت سے سزا ملنے کے بعد شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہے وہ قیدی کے بجائے شاہانہ انداز سے زندگی گزار رہا تھا۔

جب میڈیا پر خبر چلی تو جیل حکام حرکت میں آگئے اور جلدازجلد شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا۔

صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کئے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اس پر ٹاک شوز نہیں کررہا، اگر سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو میڈیا لازمی اس پہ بات کرتا۔

اس واقعے کو کسی نے عدلیہ اور قانون کے منہ پر تھپڑ کہا تو کسی نے سندھ حکومت کی ملی بھگت۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بلاول وفاقی حکومت پر تو بہت تنقید کرتے ہیں لیکن کیا سندھ حکومت کی ناک کے نیچے انہیں یہ کھلی لا قانونیت نظر نہیں آتی؟

شاہ رخ جتوئی سے متعلق انکشاف پر مبشرزیدی نے تبصرہ کیا کہ عدلیہ اور سندھ حکومت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
https://twitter.com/x/status/1480507902146547716
صحافی خاورگھمن نے تبصرہ کیا کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے،،،،،،،،،،کونسا قانون۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسی جیل،،،،
https://twitter.com/x/status/1480520325645361158
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ سندھ میں چوراورنامرادحکومت نے قمر الاسلام اسپتال میں ۸ماہ تک شاہ رخ جتوئی المعروف قاتل شاہ زیب، کوعلاج کی غرض سے یا تو چپ چاپ بھیجا یا پھر چپکے سے آنکھیں بند کرلیں مگر ثابت ہوگیا جیسے حکمران ویسی انتظامیہ کراچی کے نئے بیٹے مرتضی وہاب کم از کم اپنی والدہ کا چہرہ بنیں اور مذمت کریں
https://twitter.com/x/status/1480538746449633281
صحافی فیض اللہ خان نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی نظام شکستگی کے آخری مراحل میں ہے شاہ زیب کے قتل میں ملوث شاہ رخ جتوئی محض پیسوں کی بنیاد پہ بجائے جیل کے کراچی کے اسپتال میں رنگ رلیاں منارہا ہے پیپلز پارٹی کو صرف مال چاھیئے اسے ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا ، اجتماعی نوحہ ہے نظام انصاف بدترین گڑھے میں اوندھے منہ پڑاہے
https://twitter.com/x/status/1480491576199634945
فیاض راجہ نے لکھا کہ وڈیرے کا بیٹا،قتل کا مجرم، عمر قید کیا قیدی، شاہ رخ جتوئی گزشتہ8ماہ سے جیل کی بجائے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عیش کر رہا ہے،وڈیرے باپ نے جیل انٹظامیہ،سندھ انتظامیہ،نجی اسپتال سب کو خرید لیا،ہائی کورٹ،سپریم کورٹ کے منہ پر تھپڑ، پھر پوچھتے ہیں عمران خان تبدیلی کیوں نہیں لایا
https://twitter.com/x/status/1480538826644897793
انورلودھی کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ جتوئی سنٹرل جیل کراچی کی بجائے کئی ماہ سے نجی ہسپتال میں رہ رہا ہے بلاول صاحب وفاقی حکومت پر تو بہت تنقید کرتے ہیں لیکن کیا سندھ حکومت کی ناک کے نیچے انہیں یہ کھلی لا قانونیت نظر نہیں آتی؟
https://twitter.com/x/status/1480518076164714498
علی رضا نے تبصرہ کیا کہ کہنے کو تو شاہ رخ جتوئی جیل میں ہے لیکن وہ کئی ماہ سے جیل سے باہر عیاشی کررہا ہے اور یہ بات سندھ حکومت اور اس کی عسکری ونگ سندھ پولیس کو بھی پتا ہے- آئی جی سندھ میں ہمت ہے تو سندھ پولیس کی اس حرکت پر ایسے ہی چھٹیوں پر چلے جائیں جیسے کیپٹن صفدر کے معاملے میں جارہے تھے-
https://twitter.com/x/status/1480515777564446722
بلال ناصر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں عام شہری کا بااثر قاتل شاہ رخ جتوئی اسپتال میں تمام تر سہولیات کیساتھ عیش کررہا تھا ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ آج ہر پروگرام میں عوامی جماعت کہنے والی پی پی اور اسکے نمائندوں کے بخیے ادھیڑ دیئے جاتے تمام چینلز لگا کر دیکھ لیے کہیں اس پر بات تک نہیں ہورہی
https://twitter.com/x/status/1480565859093553159
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاہ رخ جتوئی کیس. قاتل کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی. ثابت ہوا سب سے بڑا روپیہ اور قانون بااثر افراد کی رکھیل. کوئی غریب اس سہولت بارے سوچ سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1480498314936299526
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاہ رخ جتوئی کا ڈیتھ سیل کی بجائے پر تعیش کمرہ میں پولیس سیکورٹی میں شاہانہ انداز دیکھ کر پاکستان میں قانون و انصاف کی بے بسی پر ترس آ تا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1480839445574266883
ملک شہزاد نے لکھا کہ وڈیرے کا بیٹا،قتل کا مجرم، عمر قید کیا قیدی، شاہ رخ جتوئی گزشتہ8ماہ سے جیل کی بجائے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عیش کر رہا ہے،وڈیرے باپ نے جیل انٹظامیہ،سندھ انتظامیہ،نجی اسپتال سب کو خرید لیا،ہائی کورٹ،سپریم کورٹ کے منہ پر تھپڑ، پھر پوچھتے ہیں عمران خان تبدیلی کیوں نہیں لا سکے
https://twitter.com/x/status/1480752711033409540
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

چیف جسٹس صاحب ، کیا ظلم ہے ! بچہ صبح سے بھوکا پیاسا اور پریشان تھا . کھانے پینے کا بندوبست کرنے والا جج ، مالش والا جج اور جوتے کپڑے صاف کرنے والا جج نہ جانے کدھر غائب ہیں ؟​

 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)

چیف جسٹس صاحب ، کیا ظلم ہے ! بچہ صبح سے بھوکا پیاسا اور پریشان تھا . کھانے پینے کا بندوبست کرنے والا جج ، مالش والا جج اور جوتے کپڑے صاف کرنے والا جج نہ جانے کدھر غائب ہیں ؟​

this is ponka insaaf.

Judge sahab tumhain bhi marna hai.
 

Masud Rajaa

Siasat member
Ek qatl pouray insanyat ka katl ha but ek qatl p itna wawayla khi man 3 saow insan zinda jalay gay Sanjay apc Sanjay quetta y mulk sanhon say bhara para ha un p vheef juctis the bichez of richez jinka ranking insaf ka 124 nom ha usp kab gairat ayaygi n kab somoto hoga
 

Back
Top