شاہین آفریدی کے یارکر سے افغان بلے باز زخمی،ہسپتال جا پہنچا

10shaheenafridiyorker.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے یارکر سے افغانستان کے اوپننگ بلے باز کو ہسپتال پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے برسبین میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کھیلتے ہوئے افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمن اللہ گرباز زخمی ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے وارم اپ میچ میں بہترین سوئنگ بائولنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر بہترین یارکر سے افغانستان کے اوپننگ بلے باز کو پویلین واپسی کے ساتھ ساتھ ہسپتال پہنچا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1582690168062242818
افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمن اللہ گرباز کو انجری کے بعد فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور اس خدشے پر کہ پیر میں فریکچر ہے انہیں سکین کرنے کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا لیکن رحمن اللہ کی رپورٹس کلیئر آئیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پیج سے تصدیق کی گئی کے رحمن اللہ گرباز کو فریکچر نہیں ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 2 دنوں بعد رحمن اللہ بازگر کی انجری کا جائزہ لیں گے اور امید ہے کہ وہ ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے پہلی ہی فٹ ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1582581642098405379
واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں افغانستان کی طرف سے دیئے گئے ہدف 155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 2.2 اوورز 19 رنز ہی بنائے تھے کہ بار شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو بغیر نتیجے کے ختم کرنا پڑا۔افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر قومی ٹیم نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا افغانستان نے پہلے کھیتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کی طرف سے کپتان محمد نبی 37 گیندوں پر 51 اور عثمان غنی 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
 

Back
Top