
پاکستان کے سابق کرکٹراور موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئیں،سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تقریب کے لیے کی جانے والی سجاوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کو سراہا جارہاہے۔
ویڈیو میں مقامی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو شاہد آفریدی کے گھر میں لان کومایوں کے تھیم چھتریوں اور گیندے کے پھولوں سے سجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اقصیٰ آفریدی کی مایوں کے لیے کی گئی سجاوٹ میں روایتی ٹرک آرٹ کو بھی نمایاں کیا گیا۔
تقریب کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ دلہا نصیر ناصر، شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھائیں۔
شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کا نصیر ناصر سے 30 دسمبر کو نکاح ہوا جس میں شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی شرکت کی تھی۔


شاہین شاہ آفریدی کی منگنی گزشتہ برس مارچ میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی، شاہین اور انشا آفریدی کا نکاح فروری 2023 میں ہوگا۔


- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1i1h1h12.jpg