Asad Mujtaba
Chief Minister (5k+ posts)
کُچھ دن پہلے شاہد آفریدی کے نام سے ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا تھا جس میں کہا گیا کہ نو مئی کے سب کرداروں کو نشانِ عبرت بنا دو چاہے کپتان ہو یا ٹیم
جب سوشل میڈیا پر عوام نے شاہد آفریدی کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لِیا، شاہد آفریدی کے کاروبار کا بائیکاٹ ہونے لگا اور نوجوان طبقے میں شاہد آفریدی کے لئے نفرت نے اُس کی ایڈواٹائزنگ کمپین کا خاتمہ یقینی کر دیا تو شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو کے زریعے جواب دیا
شاہد آفریدی عمران خان کو اپنا ہیرو کہا اور تنقید کرنا اپنا حق کہا شاہد آفریدی نے اپنے اس بیان کی تردید نہیں کی جس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ شاہد آفریدی نے یہ بیان دیا تھا
اسٹبلشمنٹ کے اس بُرج کو اپنے ویڈیو بیان کے بعد عوام کی طرف سے مزید غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا
ایسے میں جب اسٹبلشمنٹ نے اپنے جہاز کو قاسم شاہ کی طرح ڈوبتے دیکھا تو pti میں موجود اپنے چھوڑے ہوۓ باریک وارداتیوں کو آفریدی کے دفاع پر لگا دیا،
باریک وارداتیے جو سارا مہینہ اسٹبلشمنٹ کے حُکم پر عمران خان کے حق میں بولتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اسٹبلشمنٹ پر بھی جُملے کس کر اپنے آپ کو pti میں مقبول رکھتے ہیں، اسٹبلشمنٹ اپنے ایسے مہروں کو خاص کاموں کے لئے استعمال کرتی ہے، جیسے عاصم منیر کا امریکہ دورہ، pti کی مخصوص نشستوں کا مسئلہ، سینٹ سیٹوں کا معاملہ یا پھر شاہد آفریدی جیسے اسٹبلشمنٹ کے ٹاوٹ کی ساکھ کی بحالی