شادی کے 20 روز بعد سوتیلے باپ نےمعصوم بیٹے کو قتل کردیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور میں سوتیلے باپ نے تشدد کرکے چار سالہ بچے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں عثمان نامی شخص نے بیس روز پہلے مقتول بچے کی ماں سے شادی کی، ملزم کی بیوی کے پہلے سے تین بچے تھے۔

ملزم اکثر ان بچوں پر تشدد کرتا تھا۔

عثمان نے اپنے سوتیلے چار سالہ بیٹے چاند پر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

ملزم بچے کی لاش کو لے کر پاکپتن چلا گیا، لیکن پولیس اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لے کر لاہور لے آئی۔

پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Frustration, lack of knowledge, family values and on the top judiciary system which only works for riches
 

Back
Top