
لاہور پولیس نے ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کے جھانسے میں دو سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے مطابق ملزم بابر نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ لڑکی سے رابطہ قائم کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے طالبہ کو دو سال تک شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور جسمانی تشدد کا بھی استعمال کرتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور زیادتی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے واقعات کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔