سیہڑ گروپ نے تحریک انصاف چھوڑ دی

fiazkhosa

Politcal Worker (100+ posts)
سیہڑ گروپ نے تحریک انصاف چھوڑ دی
512865_7583798_updates.jpg


ضلع لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیہڑ گروپ کو جہانگیر ترین لائے تھے۔

پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے، سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3ٹکٹ دیئے گئے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کردیئے ہیں، اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑجانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا، پی پی 280 سےپی ٹی آئی نے اطہر مقبول کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، جہاں سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی پی281سے امیدوارشہاب الدین سیہڑبھی پارٹی چھوڑگئے،اس نشست سے اکرم سامٹیہ کو ٹکٹ الاٹ کردیا گیا ہے۔

پی پی 282سے نیازی گروپ سے تعلق رکھنے والے قیصر مگسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہےرندھاوا اس نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔

بشارت رندھاوا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع لیہ میں کرپٹ اور لوٹوں کو ٹکٹ الاٹ کیے گئے، عمران خان سے احتجاج کیا ہے اور پارٹی چھوڑ دی ہے۔


 
Last edited by a moderator:

Mirza Marjana

Senator (1k+ posts)
Insha Allah Majid Niazi jeet jaye ga
umeed kaafi hae.
Majid Niazi ne kaafi kaam kye han Layyah main
Kaafi Ijtamai Shadian krai han poor girls ki, apni pocket se

Saiher group ka koi chance nahin tha.
then Allah ka shukr hy,,,,,, aur es ko Allah ke maddad samjain phr k sehr khud he chaly gy han................................... layyah k dosry halky sy kia chances han
 

fiazkhosa

Politcal Worker (100+ posts)
مجید نیازی (کروڑ ، فتح پور) نے تین دن پہلے ۳۲۰ اجتماعئ شادیاں کرائیں ہیں
 

Back
Top