
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو مار گرایاہے جبکہ 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی پر بی ایل اے ایچ کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے 9 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ، آپریشن کے دوران تین دہشت گرد زخمی حالت میں سیکیورٹی فورسز کے ہتھے بھی چڑھ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صبح چھ بجے خفیہ معلومات پر آپریشن شروع کیا گیا، دہشت گردوں نے حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا یہ تبادلہ کافی دیر جاری رہا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کوہلو بازار میں ستمبر میں ہونے والے دھماکے کے بعد سے ان دہشتگردوں کی تلاش میں لگی ہوئی تھیں،اس حملے میں ملوث تنظیم علاقے میں دیگر جرائم اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھی۔
بی ایل اےایچ کے یہ دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور کارکنان کونشانہ بنانےمیں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں نے آنے والے دنوں میں کاہان، کوہلو اور میوند کے علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنا شروع کررکھی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/securityss.jpg