
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ٹھکانوں میں موجود دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر آصف عرف مکیش اپنے 9 ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان کے علاقے پسنی اور تربت میں سیکیورٹی فورسز پر گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک سے دہشت گردی میں ملوث افراد کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوثاژ کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11FCoprationbal.jpg