
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملک دشمنوں کو مارگرایا ہے، کارروائی کے دوران 1 دہشت گر د گرفتار بھی ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے حب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا،12 سے 14 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حب سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
تاہم اسی دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائر کھول دیا، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئےجبکہ ایک ملک دشمن کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،کارروائی کےد وران 2 دہشت گرد فائرنگ سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔
مارے جانے والے دہشت گرد گوادر، ہوشاب ایم8 روڈ پر بم نصب کرنے سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/baluchsihaah.jpg