سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا صدر پر دفاترکو سیل کرنے اور ناجائز قبضے کا الزام

SCBa.jpg


اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور نے صدر بار پر دفاتر کو ناجائز طور پر سیل کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سلمان منصور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر سپریم کورٹ بار نے ٹیلیفون کے ذریعے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام انتظامی افسران کو دفاتر خالی کرنے کا حکم دیا اور دفاتر کو سیل کروا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر نے دفاتر اور تمام ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جو کہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بار کے قوانین کے مطابق دفتر اور اس کا ریکارڈ سیکرٹری کی تحویل میں ہوتا ہے، لیکن صدر کے اس اقدام سے انتظامی امور مفلوج ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے ہدایت دی ہے کہ سیکرٹری کے کسی بھی حکم کو نہ مانا جائے، نہ کوئی دستاویز سائن کی جائے اور نہ ہی کوئی سرکلر جاری ہو۔

سلمان منصور نے اس صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ساکھ اور اس کے قوانین کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور دفتر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔​
 

Back
Top