
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مصطفی نواز کھوکھر بطور سینیٹ رعہدے سے مستعفی ہوگئے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ کو جمع کرایا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں،میرے سیاسی مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
استعفے میں مزید کہا گیا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں،میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرونگا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے آج اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر جمع کرایا ہے،پارٹی کے مثبت ردعمل اورحمایت پر شکر گزار ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1590576957447888897
انہوں نے کہا کہ یہ میرے تصور سے بھی باہر تھا، مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتحب ہوئے تھے،سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قراردے دی ہے۔
اس سے قبل سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات میں معلوم ہوا کہ پارٹی کی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں،پارٹی کی قیادت نے سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ مانگا ہے، جس پر میں بخوشی ایوانِ بالا سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور پارٹی ورکر عوامی مفاد کے امور پر رائے کا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں، سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں،ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا تھا۔
Last edited by a moderator: