سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے مجرم نے اعلی نمبروں سے امتحان پاس کر لیا

centralj1121.jpg

سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے جرم میں 25 سال کی سزا کاٹنے والے نوجوان نے انوکھی تاریخ رقم کردی، اعلی نمبروں کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بازی لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق نعیم شاہ نامی اس قیدی نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر 86.73 فیصد مارکس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرلیا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نعیم شاہ امتحانات میں ٹاپ کرنے والے 20 امیدواروں میں آیا ہے، جس کے بعد قیدی کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) نے اسکالر شپ کی پیشکش بھی کی ہے۔



سینٹرل جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نعیم شاہ کو قتل کیس میں 25 سال کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ نعیم شاہ نے اچھے چال چلن کے ساتھ 11 سال کی سزا مکمل کرلی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق نعیم شاہ سی قیدی سے زیادہ بات چیت کے بجائے وہ اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزارتا تھا جس کی بنیاد پر جیل حکام نے بھی اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پڑھائی کے سلسلے میں اس کی ہر ممکن مدد کی ، نعیم کی اپنی لگن اور جیل حکام کی حوصلہ افزائی کی بدولت آج نعیم یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ نعیم شاہ نے بنیادی تعلیم بھی جیل میں رہتے ہوئے حاصل کی اور تعلیم کے حصول میں اسکی ہر ممکن مدد کی گئی۔
 

Back
Top