
سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے بڑا انکشاف کر دیا، کہتے ہیں کہ ساتھی صحافی صابر شاکر پر ٹارچر کا مکمل پلان بنایا گیا ہے، اپنے خلاف استعمال ہونے والے ہتھکنڈوں پر سے بھی پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام " دی رپورٹرز" میں بات کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ ساتھی صحافی کے خلاف ٹارچر کرنے کا مکمل پلان بنایا گیا ہے، جیسے چند روز قبل سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا بالکل اسی طرح ان کو بھی گرفتار کرنا تھا 2، 3 دن حراست میں رکھنا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا جانا تھا۔
اینکر نے صحافی پر چارجز کے حوالے سے سوال کیا تو ارشد شریف کا کہنا تھا کہ کوئی چارجز نہیں ہیں، قصور صرف اتنا ہے کہ یہ لوگ کرپشن کے خلاف بات کیوں کرتے ہیں، یہ لوگ "ریجیم چینج" پر بات کیوں کرتے ہیں، ماضی میں بھی جعلی مقدمے بنتے رہے ہیں۔
صحافی ارشد شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف تو ان کو ابھی تک کچھ نہیں مل سکا، ایک ہی جاب ہے، ایک ہی تنخواہ آتی ہے اسی سے گزارہ ہوتا ہے، نہ کوئی اور جاب ہے نہ ہی کوئی بزنس کرتا ہوں ، انہوں نے تمام حربے آزما کر دیکھ لئے ہیں، انہوں نے سائبر کرائم والوں سے بھی کہا کہ کچھ نکالو ، وہ نہیں ہوا تو کاونٹر ٹیررازم والوں سے رابطہ کیا گیا، ایف آئی اے والوں سے پوچھا گیا کہ جناب چارج کیا ہے، جواب آیا کوئی نہیں، پوچھا کہ کیوں کر رہے ہیں تو جواب آیا کہ ایس او پیز کے مطابق کارروائی ہوگی.
صابر شاکر کے کیس میں بھی یہی جواب آتا رہا، کہیں سے کچھ تو نکالنا چاہ رہے کہ ان کو سبق سکھانا ہے، یہ کیوں بولتے ہیں، کیوں سوال کرتے ہیں کرپشن کا، کیوں "ریجیم چینج" کی بات کرتے ہیں، کیوں سوال کرتے ہیں جیسا کہ عمران خان کہتے امپورٹڈ حکومت اس حکومت کے حوالے سے عوام کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج محترم چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اگر ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف کارروائی کرنی ہےتو پہلے پی ایف یو جے اور صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنائیں، ایف آئی اے کی جانب سے جواب آیا کہ اس میں تو کوئی قانون نہیں ہے، چیف جسٹس نے بولا کہ آپ نہیں چاہتے کہ شفاف کارروائی ہو ، اگر آپ نے کسی صحافی کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو پہلے صحافی تنظیموں کو مطلع کریں گے جو کہ عدلیہ کی جانب سے انتہائی تاریخی ہدایت ہے۔
دوسری جانب صحافی صابر شاکر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ مجھے اٹھاکر ٹارچر کرنے پھینٹا لگانے، عبرت بنانے کی پلاننگ کی ہے کل رات ارشد شریف یہ بات پروگرام "دی رپورٹرز" میں ریکارڈ پر بھی لاچُکے ہیں یہ اطلاع مجھے بھی مل چکی ہے۔
میں صرف اتنا کہوں گا کہ پرودگارعالم رب العالمین میرا اللہ ہی میرے لیے کافی ہے جو درحقیقت سب سے بڑا منصوبہ ساز ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525025041603301379
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں "دی رپورٹرز" کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے منصوبہ سبق سکھانے کا، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف پاکستان ہے اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
https://twitter.com/x/status/1525043685594959872
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sbirphintatweet.jpg