
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے سیمی فائنل میں شکست کی وجہ قرار دیئے جانے کے معاملے پر اپنا ردعمل دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کے اہم موڑ پر حسن علی سے آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا ، اس کیچ کے بع اگلی تین گیندوں پر چھکے مار کر میتھیو ویڈ نے اپنی ٹیم کو فتح دلادی تھی۔
سیمی فائنل میں ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے حسن علی کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی اس موقع کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جس کے بعد تنقید میں شدید اضافہ بھی دیکھا گیا ۔
تاہم شدید تنقید کی زد میں آنے والے حسن علی نے اس سارے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے ٹویٹر پر مشہور نظم "اے میرے پیارے وطن" کے چند اشعار شیئر کیے اور کہا کہ
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،
اے میرے پیارے وطن
حسن نے علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں جانتا ہوں آپ سب میری پرفارنس کو اپ کی امیدوں کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشان ہیں، مگر آپ سب مجھ سے زیادہ مایوس نہیں ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1459556058544934921
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے اپنی امیدوں کو مت بدلیے، میں اپنی ہر اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کرکٹ میں پاکستان کا نام پیدا کرنا چاہتا ہوں، اسی لیے میں نے دوبارہ سے جدوجہد شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا یہ کٹھن وقت بھی مزید مضبوط بنائے گا آپ سب کی دعاؤں، پیغامات اور فون کالز کا شکریہ مجھے اس کی اشد ضرورت تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hassan-ali-semi-2111311.jpg