سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کے اعلان پر احسن اقبال کے عمران پرالزامات

ikh1i1h2h11.jpg

گزشتہ روز جہلم جلسے کے دوران عمران خان نے تقریر کے دوران لفافہ صحافیوں پر تنقید کی جس میں انکا کہنا تھا کہ اخباروں کے اندر کمپین چل رہی ہے، فرینڈلی میڈیا، لفافے والے صحافی، ایک میڈیا ہاؤس جو ہمیشہ پیسے لیکر چوروں کا تحفظ کرتا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہئے، جلسے نہیں کرنے چاہئے، لفافو! کان کھول کر سن لو، ضمیر فروش صحافیو! سن لو! میں سیاست نہیں کررہا، میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہا ہوں۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کسی چینل یا صحافی کا نام نہیں لیا تھا لیکن احسن اقبال اسے جیو ٹی وی سمجھ بیٹھے اور عمران خان 2010 میں جیو کے تعاون کی گئی ٹیلی تھون سےمتعلق ٹویٹ کردی ۔

یادرہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بدترین سیلاب سےمتاثر ہونےوالے لوگوں کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹیلی تھون کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کی مخصوص چینل پر تنقید اور فنڈریزنگ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال 2010 میں عمران خان اور جیو/جنگ گروپ کے مالک میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر اس وقت کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کی جانے والی ٹیلی تھون کی تفصیلات سامنے لےآئے۔

عمران خان اور میر خلیل الرحمان کی اس فنڈ ریزنگ مہم کو "پکار" کا نام دیا گیا تھا اور اس ٹیلی تھون کے دوران 1ارب روپے سے زائد کے عطیات اکھٹے کیے گئے تھے۔

احسن اقبال نے یہ تفصیلات شیئرکرتے ہوئے کہا کہ2010 میں عمران نیازی نے ان کا کاندھا استعمال کر کے جنہیں آج وہ برا بھلا کہتا ہے اربوں روپے سیلاب ذدگان کے نام پہ جمع کئے اور وعدہ کیا کہ وہ لاکھوں مکان بنائے گا، کھاد بیج کسانوں میں تقسیم کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1563587305482633219
احسن اقبال نے کہا کہ مگر آج تک کسی نے نا وہ مکان دیکھے نہ ہی کسی غریب کو کھاد اور بیج نصیب ہوئے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی احسن اقبال کو جواب دینے میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ کبھی کہتے ہو کہ سیلاب ہے سیاست چھوڑو اور خود ہی سیاست کرنا شروع کردیتے ہو،آپ کو فکر یہ نہیں کہ ان کو برا کہہ رہا ہے آپ کو فکر ہے یہ لوگ ہم سے زیادہ خان صاحب پہ اعتماد کیوں کر رہے ہیں۔۔

اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے 2010 میں جمع ہونیوالی رقم سے متعلق تفصیلات بھی شئیر کیں کہ یہ پیسہ کہاں کہاں خرچ ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1563579702211592192 https://twitter.com/x/status/1563670845158989825 https://twitter.com/x/status/1563630254312366080 https://twitter.com/x/status/1563606806173126657 https://twitter.com/x/status/1563701419965906944 https://twitter.com/x/status/1563630521288105985 https://twitter.com/x/status/1563600488854999042 https://twitter.com/x/status/1563601931834392577
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں اور وہ سارا پیسا کھا ، کر عمران خان لندن ،بھاگ گیا ،اور بدلے کے لیے اپنی بیٹی حساب کتاب کے لیے میدان میں اتری جس کا پاسپورٹ بد عنوانی کی وجہ سے آج بھی پولیس کہ پاسس ہے ، شرم تو تمھیں آتی نہیں