
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر عمران خان کی شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورے سے دستبرداری کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن ہوتا ہے۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1438864939347812355
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی ، میچز 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو شیڈول تھے ، جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پانچ ٹی 20 کی میزبانی ہونی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/VDVkYhj/9.jpg