
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی جانب سے سیریز منسوخی کے معاملے پر مانگی گئی معافی کو مسترد کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے بیان میں چیئرمین ای سی بی آئن واٹمور کی جانب سے معافی مانگنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ای سی بی کا بیان مبہم اور غیر واضح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈسے سیکیورٹی سے متعلق کسی معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بورڈز کے درمیان کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، چیئرمین ای سی بی کی جانب سے سامنے آنے والا بیان غیر واضح ہے ، پی سی بی اس معافی کو مسترد کرتا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روزچیئرمین ای سی بی آئن واٹمور کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیریز منسوخی کے فیصلے پر شائقین کرکٹ کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں، ہم پی سی بی کے ساتھ اچھے اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کےذہنی سکون کیلئے سیزن کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز منسوخی کا مشکل فیصلہ کیا تھا، ا گلے برس 2022 میں ہم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے پر غور کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/TyOXRog.jpg