
مشہور مذہبی اسکالر، میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اپنے نام کے ساتھ لکھے شوہر کے نام "عامر " کو ہٹا کر اس کی جگہ اپنے والد کا نام " انور" لکھ دیا ہے، نام کی تبدیلی کے پیچھے کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں مگر قیاس آرائیاں یہی ہیں کہ شائد عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔
سیدہ طوبیٰ عامر نے نہ صرف اپنے پرفائل نیم کو تبدیل کیا بلکہ انہوں نے اپنی پوسٹس میں استعمال کردہ " سیدہ طوبیٰ عامر" کے ہیش ٹیگ میں سے بھی شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام شامل کردیا ہے۔


سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عامر لیاقت حسین کا نام ہی نہیں ہٹایا بلکہ اب ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کی ایک بھی تصویر موجود نہیں ہے، تاہم عامر لیاقت حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں کی ساتھ تصاویر موجود ہیں۔



واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق ایک تنازعہ کھڑا ہوا تھا جس کے بعد سیدہ طوبیٰ نے چپ سادھ لی تھی، اس دوران دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی رپورٹ ہوئی تھیں جن کی تردید عامر لیاقت نے تو کی تھی مگر سیدہ طوبیٰ ان خبروں پر بھی کچھ نہیں بولی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tooba-11213.jpg
Last edited: