
وزیر دفاع خواجہ آصف کی سیالکوٹ شہر میں گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، وہ بغیر پروٹوکول اپنے شہر میں گھوم رہے ہیں۔
خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں انہیں بغیر پروٹوکول سڑکوں پر عوام سے ہاتھ ملاتے، دکانداروں سے بات چیت کرتے ، کاروبار سے متعلق پوچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1518335334664310789
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ "سیالکوٹ کی گلیوں میں گھومنا، لوگوں سے ملنا، اس کے اور اس کے لوگوں کے درمیان کوئی ریاستی سیکیورٹی پروٹوکول نہیں"۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دورہ لاہور کے دوران جوہر ٹاؤن میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا تھا۔ انہوں نے بازار کے دورہ پر عوام کو ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی تھی۔